اینٹی کرپشن پنجاب کا پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

پرویز الہیٰ 6 مئی تک عبوری ضمانت پر ہیں، انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا تاہم مقدمے کی تفتیش جاری رہے گی، اینٹی کرپشن


طالب فریدی April 29, 2023
فوٹو فائل

اینٹی کرپشن پنجاب نے ضمانتی دستاویزات وصول ہونے کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ کے وکلا کی جانب سے اینٹی کرپشن میں عدالت کی جانب سے ملنے والی ضمانت کے کاغذات جمع کرادیے گئے ہیں جس کی اینٹی کرپشن حکام نے تصدیق کرلی۔

کاغذات کے مطابق عدالت نے پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک عبوری ضمانت دی ہے۔ اینٹی کرپشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات موصول ہونے تک پی ٹی آئی کے صدر کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پرویز الہیٰ کے خلاف پولیس آپریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں انویسٹی گیشن قانون کے مطابق جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب کے گھر سے گرفتار ہونیوالے افراد پولیس کی حراست میں ہیں، حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم پر پیٹرول بم پھینکنے اور پتھراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں