پی ٹی آئی کا یوم مزدور کے موقع پر لاہو میں ریلی نکالنے کا اعلان
چیئرمین عمران خان کی قیادت میں یکم مئی کے روز ریلی نکالی جائے گی، حماد اظہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یوم مزدور کے موقع پر لاہور میں ریلی کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں یکم مئی کے روز ریلی نکالی جائے گی، پیدل ریلی کا آغاز یکم مئی دوپہر 1 بجے لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مزدوروں کے دن مہنگائی اور بےروزگاری سے پسے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا اس لیے ملک کے آئین کے تحفظ کی خاطر سب لوگ باہر نکلیں۔