آئرن مین سے متعلقہ اشیاء رکھنے والے مداح نے ریکارڈ بنا دیا

یادگاری اشیاء میں ایکشن فیگر، مجسمے، کتابیں، ڈی وی ڈی، کپڑے کی اشیاء، بیک پیک اور دیگر شامل ہیں

(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

جنوبی امریکا کے ملک پیرو سے تعلق رکھنے والے ایک مارول مداح نے آئرن مین سے متعلقہ 1548 یادگاریں جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔


میگوئل آندریز زیویئر نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2007 میں آئرن مین سے متعلقہ پہلی چیز ایک سیکنڈ ہینڈ ایکشن فیگر حاصل کی تھی اور اس سے اگلے سال ریلیز ہونے والی آئرن مین کی فلم نے انہیں اور چیزیں جمع کرنے کی جانب راغب کیا۔


زیویئر کے ذخیرے میں فی الوقت 1548 اشیاء موجود ہیں جن میں ایکشن فیگر، مجسمے، کتابیں، ڈی وی ڈی، کپڑے کی اشیاء، بیک پیک اور دیگر شامل ہیں۔



Load Next Story