بابراعظم نے سب سے پہلے ٹیم کا نعرہ بلند کردیا

ذاتی اہداف کی اہمیت نہیں، کام آنے والی پرفارمنس کی کوشش کرتا ہوں، کپتان


Sports Desk April 30, 2023
ذاتی اہداف کی اہمیت نہیں، کام آنے والی پرفارمنس کی کوشش کرتا ہوں، کپتان—فوٹو: پی سی بی

بابراعظم نے سب سے پہلے ٹیم کا نعرہ بلند کردیا، ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے ذاتی اہداف اہمیت نہیں رکھتے۔

نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران کپتان بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے کرکٹر کا بھی اعزاز حاصل کرلیا تھا۔

ایک انٹرویو میں جب اس حوالے سے ان سے سوال ہوا تو بابر نے کہا کہ میں نے کبھی انفرادی اہداف پر توجہ نہیں دی، میری توجہ ہمیشہ ہی ٹیم کیلیے پرفارم کرنے پر مرکوز رہی، میں ہمیشہ ایسی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرے، جب آپ اس مقصد کیلیے کھیلتے ہیں تو پھر اس دوران اپنے سنگ میل بھی عبور کرلیتے ہیں، آپ کا ہمیشہ مقصد ٹیم کے کام آنے والی پرفارمنس دکھانا ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم تیزترین 12ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے

انھوں نے کہا کہ میرا اپنا کوئی بھی ذاتی مقصد نہیں ہے، میں صرف ملک کی کامیابی کیلیے کھیلنا چاہتا ہوں، میں نے کبھی ریکارڈز بنانے یا ایسی کسی چیز پر توجہ نہیں دی، یہ سب کچھ اچھی کارکردگی سے ہی ہوتا ہے، میں اپنے ملک کو میچز اور ٹورنامنٹ جتوانا چاہتا ہوں، اسی سے میری پرفارمنس کو بھی اہمیت ملے گی۔

پہلے میچ میں سنچری بنانے والے فخرزمان کے اپنے اور رضوان کے ملک کیلیے پرفارم کرنے کے بیان پر بابرنے کہا کہ جو کچھ بھی فخر نے کہا اس سے ہمارے ٹیم کلچر کی عکاسی ہوتی ہے، ہم ایک دوسرے کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ہم اپنے اہل خانہ سے زیادہ وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزارتے ہیں، ٹیم اور ملک کیلیے بہترین نتائج کی خاطر ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں