ٹی20 لیگز نے انٹرنیشنل کرکٹ کو دیوار سے لگادیا
آئی سی سی نے ’ہوش کے ناخن‘ لینے میں بہت تاخیر کردی، ماہرین کا خیال
ٹی 20 لیگز نے انٹرنیشنل کرکٹ کو دیوار سے لگادیا جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے 'ہوش کے ناخن' لینے میں بہت تاخیر کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ ماہ دبئی میں اپنی میٹنگ کے دوران ایک ورکنگ گروپ قائم کیا ،وہ دنیا بھر میں تیزی سے سامنے آنے والی ٹی 20 لیگز کے انٹرنیشنل کرکٹ پر اثرات کا جائزہ لے گا، اس میں آئی سی سی جنرل سیکریٹری وسیم خان، نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ اور ایمریٹس کرکٹ کے جنرل سیکریٹری مبشر عثمانی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کا دی ہنڈرڈ کو ٹی20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے پر غور
ایمریٹس بورڈ نے خود ایک پرائیویٹ ٹی 20 لیگ آئی ایل ٹی 20 کی منظوری دی ہوئی ہے ، مبشر کی ورکنگ گروپ میں موجودگی کا مقصد ایسوسی ایٹس ممالک کی نمائندگی کرنا ہے۔
یواے ای کی طرح امریکا بھی جون میں میجر کرکٹ لیگ کے نام سے اپنا ایونٹ شروع کرے گا جسکی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اسی طرح ایک اور کرکٹ میں چھوٹے ملک کی حیثیت رکھنے والے سعودی عرب نے بھی دنیا کی سب سے مہنگی ترین لیگ کے انعقاد کی منصوبہ بندی شروع کردی،اس کیلیے وہ بھی آئی پی ایل حکام کی مدد حاصل کررہا ہے، یہ تمام تر صورتحال انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے موزوں دکھائی نہیں دے رہی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائزز نے ''انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑو، لیگز سے مال بناؤ آپشن دیدیا''
اس حوالے سے کرکٹ آئرلینڈ کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر رچرڈہولڈورتھ نے کہا کہ کرکٹ کو حقیقت میں ان ٹی 20 لیگز کے بارے میں کچھ کرنے کی ضرورت تھی مگر میں سمجھتا ہوں کہ اب اس میں کافی تاخیر ہوچکی ہے، کئی مزید لیگز سامنے آنے والی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ خود ہمارے نوجوان کھلاڑی جوش لٹل فرنچائز کرکٹ کھیل رہے ہیں، وہ ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ کے 23 دنوں کے دوران صرف 2 روز کیلیے ملے، اس کے باوجود ہم سمجھتے ہیں کہ ان کی آئی پی ایل میں موجودگی کا فائدہ آئرش کرکٹ کو ہوگا، ہمیں اس سے بہترین ٹیم تیار کرنے میں مدد ملے گی جو دنیا کی ٹاپ سائیڈز کا ڈٹ کر سامنا کرسکے۔