دولت کی لالچ میں ’’دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ‘‘ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

’دی ہنڈرڈ‘ کے مستقبل پرخدشات، 220 ملین پائونڈ کی ڈیل خطرے میں پڑگئی


Sports Desk April 30, 2023
’دی ہنڈرڈ‘ کے مستقبل پرخدشات، 220 ملین پائونڈ کی ڈیل خطرے میں پڑگئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

انگلینڈ فٹبال کی طرح کرکٹ پریمیئر لیگ کرائے گا جب کہ 'دی ہنڈرڈ' کا مستقبل داؤ پر لگاتے ہوئے زیادہ دولت کی لالچ میں 220 ملین پاؤنڈ کی موجودہ ڈیل کو ہی خطرے میں ڈال دیا گیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کی منصوبہ بندی شروع کردی،مینز ''دی ہنڈرڈ'' کے ساتھ ویمنز ایونٹ کا فارمیٹ بھی تبدیل کیا جائے گا، 100 بالز فی سائیڈ پر مشتمل ٹورنامنٹ کا آغاز کئی برس کی منصوبہ بندی کے بعد کیا گیا تھا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ایک برس کی مزید تاخیر بھی ہوئی مگر انگلش کرکٹ بورڈ کو اپنے منفرد فارمیٹ کے حامل ایونٹ سے ویسی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جس کی توقع تھی، اس لیے اسے بھی دنیا کے دوسرے ممالک میں کھیلی جانے والی لیگز کی طرح ٹی 20 فارمیٹ پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا گیا، ٹیموں کی تعداد بھی 8 سے 18 کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کا دی ہنڈرڈ کو ٹی20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے پر غور

اس میں بھی کاؤنٹی چیمپئن شپ کی طرح ٹاپ اور سیکنڈ ڈویژن متعارف کرانے اور ٹیموں کی کارکردگی پر ترقی و تنزلی پر بھی غور ہونے لگا، اسی طرح ٹیمیں کاؤنٹیز کے بجائے شہروں کے نام پر ہوں گی، ہر کاؤنٹی میں موجود وینیوز پر ٹیموں کا نام رکھا جائیگا، اس میں پرائیویٹ سرمایہ کاری بھی لائی جائے گی، دی ہنڈرڈ کا موجودہ بنیادی کنٹریکٹ 2025 تک کیلیے ہے۔

ای سی بی کی جانب سے اچانک ذہن تبدیل کرنے کے پیچھے ایک مقامی فرم کی جانب سے ایونٹ میں 70 فیصد شیئر کے عوض 400 ملین پاؤنڈ سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کارفرما ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم ''دی ہنڈریڈ ڈرافٹ'' کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے

دوسری جانب انگلش بورڈ کو خبردار کیا گیا کہ اگر اس نے ٹورنامنٹ کا فارمیٹ تبدیل کیا تو موجودہ براڈکاسٹر کے ساتھ 220 ملین پاؤنڈ کی ڈیل متاثر ہوسکتی ہے،اس کی مدت 2028 تک ہے، حکام کی جانب سے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں