کراچی میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن 9 افغانی باشندے زیر حراست

افغانی باشندے بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں


Staff Reporter April 30, 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

پولیس اور رینجرز نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سائٹ سپرہائی وے کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہا، مشترکہ آپریشن میں حساس ادارے کے اہلکار اور لیڈی سرچر نے بھی حصہ لیا۔

زیر حراست ملزمان میں غیر ملکی افغانی نژاد باشندے شامل ہیں۔ پاکستان میں رہائش اختیار کرنے کے حوالے سے افغانی باشندے اپنے فوری طور پر کوئی دستاویزات نہیں دکھا سکے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ افغانی باشندے بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔ اگر انہوں نے اپنے پاکستان میں رہنے کا کوئی ثبوت پیش کر دیا تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افغانی باشندوں نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے بارڈر عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور پھر یہیں رہائش اختیار کر لی تھی۔

پولیس نے 6 افغانی باشنوں کو باقاعدہ گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف فارنر ایکٹ 3(2)C14 کے تحت مقدمہ الزام نمبر 496/23 درج کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں اللہ داد ولد حاجی داد گل، عزیز اللہ ولد گل میر، گل میر ولد حاجی حنیف خان، سید میر ولد گل میر، خدا نور ولد گل میر اور اللہ نور ولد گل میر شامل ہیں جبکہ دیگر زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں