پٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز تک برقرار ڈیزل پر5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

نئی قیمت کا اطلاق یکم سے 15 مئی تک ہوگا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

—(فوٹو : فائل)

حکومت نے پٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز تک برقرار رکھتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں بارے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں ہیں البتہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے لیٹر، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل 10 ،10 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔


وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 282روپے فی لیٹر ہی رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 293روپے فی لیٹر سے کم کرکے288 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت186.07 روپے فی لیٹر سے کم کرکے 176.07روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 174.68روپے فی لیٹر سے کم کرکے164.68روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

قیمتوں کا اطلاق 12 بارہ بجے سے ہوگاجبکہ نئی قیمتیں آئندہ 15 روز تک لاگو رہیں گی۔
Load Next Story