صدر مملکت نے قومی احتساب ترمیمی بل2023 پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا

آرڈیننس 1999 میں کی گئی ترمیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، عارف علوی کا اعتراض

آرڈیننس 1999 میں کی گئی ترمیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، عارف علوی کا اعتراض (فوٹو: فائل)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا، عارف علوی کی جانب اعتراض میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں کی گئی ترمیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔


صدر مملکت نے اعتراض اٹھایا کہ بل میں زیر التواء معاملے کے اثرات پر غور کیے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے جبکہ انکی جانب سے بل اور وزیرِاعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔

قبل ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔
Load Next Story