شائقین کرکٹ نے حارث کی اہلیہ کو ٹیم کیلئے ’’خوش قسمت‘‘ قرار دیدیا

فاسٹ بولر کی اہلیہ دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے شوہر کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئیں


ویب ڈیسک April 30, 2023
فاسٹ بولر کی اہلیہ دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے شوہر کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئیں (فوٹو: اسکرین شارٹ)

شائقین کرکٹ نے حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود ملک کو ٹیم کیلئے خوش قسمت قرار دیدیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حارث رؤف نے 4 کیوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، اس میچ میں کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکا۔

اس میچ میں حارث کے علاوہ ایک وکٹ نسیم شاہ کے حصے میں آئی، کیوی بیٹر کی جانب سے بیٹنگ وکٹ پر جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا گیا، مقررہ 50 اوورز میں نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: کیوی کمنٹیٹر کا حسن علی کی اہلیہ پر تبصرہ! ٹوئٹر صارفین برہم، ویڈیو وائرل

شاہین کی عدم موجودگی میں حارث نے کیوی بیٹرز کے چار کھلاڑیوں کو بےجان وکٹ پر آؤٹ کیا۔

جہاں حارث گراؤنڈ پر اپنی پرفارمنس سے چھائے رہے وہیں انکی اہلیہ مزنہ مسعود ملک نے وی آئی پی گیلری سے شائقین کی توجہ مبذول کرائی، وہ کئی مرتبہ شوہر کی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھی گئیں۔

مزید پڑھیں: حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا

شائقین نے مزنا کو حارث کے لیے خوش قسمت قرار دیا کیونکہ اس نے پاکستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے اس میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 180 رنز بنائے تھے۔





https://twitter.com/uasRj99/status/1652329603858399232?s=20

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔