تھائی حکومت کی جانب سے لاہور میوزیم کے لیے بدھا کے نایاب مجسمے کا تحفہ

پاکستان کو دوسرا گھر سمجھتے ہیں، اسی لیے بدھا کے مجسمے کا تحفہ دیا ہے، تھائی سفارت کار


Staff Reporter April 30, 2023
پاکستان کو دوسرا گھر سمجھتے ہیں، اسی لیے بدھا کے مجسمے کا تحفہ دیا ہے، تھائی سفارت کار (فوٹو: ایکسپریس )

تھائی لینڈ کی حکومت نے لاہور میوزیم کے لیے بدھا کے خوبصورت ،نایاب اور قیمتی مجسمے کا تحفہ دیا ہے۔

تھائی سفیر شاکرت نے لاہور میوزیم کے ڈائریکٹر کو بدھا کا مجسمہ پیش کیا۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ تھائی سفارت کار نے میوزیم کا دورہ کیا اور یہاں رکھے گئے نوادرات کی تعریف کی۔

اس موقع پر تھائی سفارت کار شاکرت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دوسرا گھر سمجھتے ہیں، اسی لیے بدھا کے مجسمے کا تحفہ دیا ہے تاکہ تھائی لینڈ اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور لاہور کی ثقافت بہت خوبصورت ہے، پاکستان کی خوبصورتی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے عجائب گھر میں پہلے سے ہی بدھا کا ایک قدیم اورنایاب ترین مجسمہ موجود یے۔
ڈائریکٹر لاہور میوزیم محمد عثمان کا کہنا تھا کہ تھائی سفارت کار کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ، بدھ مت سے جڑے نوادرات اور تاریخ کی وجہ سے تھائی لینڈ اور پاکستان کا مضبوط رشتہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گریٹ بدھا ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے ،گریٹ بدھا کے مجسمے کا تحفہ بہترین ہے، پنجاب کے لوگوں کےلیے یہ ڈیزائن چکرا بند نے بنایا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں