ایم کیو ایم آئندہ چند روز میں سندھ حکومت کا حصہ بن جائے گی

تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے بعد ایم کیو ایم کے 4 وزرا آئندہ 2 سے 3 روز میں حلف اٹھائیں گے، ذرائع


ویب ڈیسک April 21, 2014
ایم کیو ایم کے 2 مشیر بھی سندھ حکومت کا حصہ ہوں گے، ذرائع فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے پیپلز پارٹی سے تمام معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد آئندہ 2 سے 3 روز میں ایم کیو ایم سندھ حکومت کا حصہ بن جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کی قیادت کو تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کے بعد متحدہ قومی موومنٹ آئندہ 2 سے 3 روز میں سندھ حکومت کا حصہ بن جائے گی، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے جن میں ممکنہ طور پر رؤف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن، سید سردار احمد اور عادل صدیقی شامل ہوں گے جبکہ اس کے 2 مشیر بھی سندھ حکومت کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان سندھ حکومت میں شمولیت کے لئے درپردہ مذاکرات جاری تھے اور اس سلسلے میں حال میں ہی ایم کیو ایم کے ایک وفد نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں ملاقات بھی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں