
حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک قبر کے اوپر لوہے کی جالی ہے اور اس پر تالا لگا ہوا ہے۔ اس تصویر کو لے کر الزام لگایا گیا کہ یہ قبر پاکستان میں ہے جہاں والدین اپنی بیٹیوں کی قبروں کو تالے لگاتے ہیں تاکہ ان کی لاشوں کو زیادتی سے بچایا جا سکے۔
اس تصویر کو کئی بڑے بھارتی اشاعتی اداروں اے این آئی، دی ٹائمز، نیوز 18، ٹائمز آف انڈیا ،دی پرنٹ، ٹائمزناؤ اور این ڈی ٹی وی سمیت دیگر چینلز نے بھی خوب اچھالا ہے۔
This is Indian media -Someone has put a lock on a grave in Hyderabad, India, that others can't use that grave to bury anyone. Almost all Indian media are running the news that Pakistani parents are locking the graves of their daughters to keep the rapists of dead bodies away. pic.twitter.com/Ks24zVSjdk
— Ashok Swain (@ashoswai) April 30, 2023
پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کی جانیوالی اس تصویر کے مشکوک دعوے کی سچائی تلاش کرنے کے لیے جب گوگل میپس/اسٹریٹ ویو سروسز کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کو کراس چیک کیا گیا تو معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے جو تصویر استعمال کی جا رہی ہے وہ دراصل بھارت کے شہر حیدرآباد میں واقع قبرستان کی ہے۔
قبرستان دراب جنگ کالونی، مدنا پیٹ، حیدرآباد، انڈیا میں واقع مسجد سالار ملک کے سامنے واقع ہے۔ تصویر میں دکھائی دینے والی قبروں کو خاندانوں کی طرف سے تالے لگائے گئے ہیں تاکہ دوسروں کو اپنے پیاروں کی قبروں کے اندر کسی بھی لاش کو دفن کرنے سے روکا جا سکے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کو پاکستان کو بدنام کرنے اور نشانہ بنانے کے لیے اس طرح کا گھٹیا اورمنفی پروپیگنڈا کرنے کی بجائے ہندوستان میں زندہ اور مردہ خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے دردناک واقعات کی سنگین صورتحال پر توجہ دینی چاہیے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔