وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ جلسے جلوس کی اجازت نہیں اسلام آباد پولیس

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ترجمان کیپٹل پولیس


April 30, 2023
(فوٹو فائل)

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے جس کے باعث شہر کی حدود میں کسی بھی جلسے، جلوس اور اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، فیض آباد اور دیگر راستوں سے اسلام آباد میں داخل ہونے والے شہریوں کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 پر کال کریں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے یوم مزدور کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں مزدوروں سے اظہار یکجہتی کی ریلیاں نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے، لاہور میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان خود ریلی کی قیادت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں