پی ٹی آئی کو لاہور میں ریلی کی اجازت عدلیہ اوراداروں کیخلاف تقاریر کی ممانعت

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے باقاعدہ اجازت نامہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

—فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کی اجازت مل گئی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے باقاعدہ اجازت نامہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی۔


اجازت نامہ کے مطابق ریلی کی اجازت دن ایک بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی، ریلی کے لیے استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، ریلی انتظامیہ تمام روٹ کی سیکورٹی کی ذمہ دار ہو گی اور عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اجازت نامہ کے مطابق سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے فوکل پرسن اور پی ٹی آئی ذمہ داران متعلقہ سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں گے، ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے اور رواں دواں رکھنے کیلئے پی ٹی آئی زمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
Load Next Story