کراچی سے موبائل فونز چھین کر ایران افغانستان سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار
ملزمان سے چھینے گئے 26 سے زائد قیمتی موبائل فونز ، 3 ٹی ٹی پستول اور پچاس سے زائد مختلف کمپنیوں کے سم کارڈز برآمد
گڈاپ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کر کے چھینے گئے 26 سے زائد موبائل فونز ، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے سپر ہائی وے ملیر کینٹ موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،
ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالمنان ، جمال الدین ناصر اور محمد فرحان شامل ہیں ، ان سے چھینے گئے 26 سے زائد قیمتی موبائل فونز ، 3 ٹی ٹی پستول اور پچاس سے زائد مختلف کمپنیوں کے سم کارڈز برآمد کیے گئے ہیں ،
گرفتار ملزمان بین الصوبائی ڈکیٹ گینگ کے اہم کارندے ہیں ، جو اسلحے کے زور پر شہریوں سے موبائل فونز چھین کر ساتھیوں کی مدد سے ای ایم آئی ای نمبرز تبدیل کرتے اور کوریئر کمپنی کے ذریعے کوئٹہ ، کوئٹہ سے ایران اور ایران سے افغانستان سپلائی کرتے تھے ،
گرفتار ملزمان نے گزشتہ ایک سال کے دوران 500 سے زائد قیمتی موبائل فونز شہریوں سے اسلحہ کے زور پر چھین کر پڑوسی ممالک میں سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے متعدد موبائل فونز کے متعدد پارٹس بھی برآمد کئے گئے ہیں،
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، شبہ ہے کہ وہ قیمتی موبائل فون کے پارٹس مبینہ طور پر دکانداروں کو فروخت کرتے تھے ،
گرفتار ملزمان سے اس حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی کہ وہ کراچی میں اپنے موبائل فون اور ان کے پارٹس کہاں اور کس کو فروخت کرتے تھے ، ان کے تمام سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا ۔