خنجراب بارڈر تجارت کیلیے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری

چین نے پاکستان سے برآمد ہونے والی مختلف مصنوعات پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی


Monitoring Desk May 01, 2023
چین نے پاکستان سے برآمد ہونے والی مختلف مصنوعات پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی (فوٹو : انٹرنیٹ)

چینی حکومت نے خنجراب بارڈر تجارت کیلیے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دے دی۔

چین کی حکومت نے خنجراب بارڈر تجارت کیلیے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دے دی، اس راستے تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، چین نے پاکستان سے برآمد ہونے والی مختلف مصنوعات پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تین سال بعد پاک چین تجارت بحال، خنجراب بائی پاس کل سے کھول دیا جائیگا

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستانی برآمدات کیلیے تجارتی دروازے کھول دیے ہیں جس سے تمام تاجران مستفید ہو سکیں گے۔

گزشتہ چار برسوں سے پاک چین سرحدی تجارت بند تھی جس کی وجہ سے تاجر معاشی مشکلات کا شکار تھے اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں