ماہرہ خان جلد ایکسپریس ٹی وی کے ڈرامے ’رضیہ‘ میں جلوہ گر ہوں گی

ماہرہ خان کے مداح انہیں ایک مرتبہ پھر ٹی وی سکرین پر دیکھنے کیلئے بےقرار ہیں


ویب ڈیسک May 01, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان جلد ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے نئے ڈرامے 'رضیہ' میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی ہے کہ وہ جلد ڈرامہ سیریل 'رضیہ' میں نظر آئیں گی۔

ماہرہ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے کردار کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔ تصویر میں ماہرہ کو ایک میلے میں کرسی پر بیٹھے دکھایا گیا ہے انہوں نے اپنے بالوں میں رنگین پراندا بھی ڈال رکھا ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شاید ماہرہ خان اس ڈرامے میں ایک بولڈ پنجابی خاتون کا کردار ادا کریں گی۔


اداکارہ اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی تاہم اس ڈرامے کی کہانی کا اندازہ اس کے ٹیزر کو دیکھ کر ہی لگایا جا سکے گا جو جلد نشر کیا جائے گا۔

ماہرہ خان کے مداح انہیں ایک مرتبہ پھر ٹی وی سکرین پر دیکھنے کیلئے بےقرار ہیں۔

یاد رہے کہ ماہرہ آخری مرتبہ ماہرہ 2021 میں اپنے ڈرامے 'ہم کہاں کے سچے تھے' میں نظر آئیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔