وادیٔ نیلم میں سیاحوں کی جیپ دریا میں جاگری  10 افراد ڈوب گئے

8 افراد کی لاشوں کی تلاش جاری، دریائے نیلم کی تیز موجوں میں بہہ جانے والوں کے بچنے کا کوئی امکان نہیں رہا، پولیس


ویب ڈیسک May 01, 2023
جیپ پر 12 سیاح اور ڈرائیور سمیت 2 مقامی افراد سوار تھے

وادیٔ نیلم میں سیاحوں کی جیپ دریا میں گرنے سے 10 افراد ڈوب گئے جن میں سے 2 کی لاشیں تلاش کرلی گئی ہیں۔

جیپ کو حادثہ بالائی وادی کی تحصیل شاردہ کے گاؤں پھلاوئی کے مقام پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں دریا میں ڈوبنے والے 10 میں سے 8 افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے جب کہ 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جیپ پر 14 افراد سوار تھے، جن میں 12 سیاح اور ڈرائیور سمیت 2 مقامی افراد شامل تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریائے نیلم کی تیز موجوں کی نذر ہونے والے 8 افراد کی تلاش جاری ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بہہ جانے والوں کے زندہ بچ جانے کا امکان نہیں کیوں کہ حادثے کا شکار ہونے والی جیپ گہری کھائی سے نیچے گر کر دریائے نیلم میں جا لگی تھی۔ تاؤ بٹ سے واپس آنے والی جیپ کو حادثہ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔