کراچی تاجر کے گھر 80 لاکھ روپے سے زائد کی چوری کی واردات

خاندان آم کے باغات دیکھنے میرپور خاص گیا تھا، واپس آیا تو سامان بکھرا، نقد رقم، بانڈز اور سونے کے سیٹ غائب تھے


Staff Reporter May 01, 2023
واقعے کا مقدمہ تھانہ حیدری میں درج کرلیا گیا ہے

نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک ایچ میں تاجر کے گھر 80 روپے روپے سے زائد کی چوری کی بڑی واردات ہوگئی۔

آم کے باغات دیکھنے کے لیے میرپورخاص جانے والا خاندان لٹ گیا۔ واردات کا مقدمہ حیدری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ علی خان کے مطابق وہ ذاتی کاروبار کرتا ہے اور 29 تاریخ کو میرپورخاص گیا، 30 تاریخ کو واپس آیا تو دیکھا کہ گھر میں کمروں میں سامان بکھرا پڑ تھا اور والدہ کی الماری سے 40 لاکھ نقد اور 70 ہزار کے بانڈز چوری ہوئے۔

تاجر کے مطابق بہن کی الماری سے 2 لاکھ 45 ہزار کیش لوٹے گئے۔ الماری میں موجود تقریباً 10 سونے کے سیٹ بھی چوری ہوئے۔ اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے سے زائد کی چوری کی واردات ہوئی ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق گھر میں پہلے بھی چوری کی واردات ہوچکی ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں