سہون کے قریب کارو کاری کے الزام میں لڑکا اور لڑکی قتل

قتل کرنے کی بعد دونوں ملزمان ولی محمد رند اور منیر رند نے خود کو سیہون پولیس کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک May 01, 2023
قتل کرنے کی بعد دونوں ملزمان ولی محمد رند اور منیر رند نے خود کو سیہون پولیس کے حوالے کردیا (فوٹو : فائل)

سہون کے قریب کارو کاری کے الزام میں 18 سالہ لڑکی اور 25 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ سہون کے قریب واقع گاؤں بوترا رند میں پیش آیا ہے جہاں دو ملزمان نے 18 سالہ نمانی رند اور 25 سالہ نوجوان میر خان رند کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا بعدازاں دونوں ملزمان ولی محمد رند اور منیر رند نے خود کو سیہون پولیس کے حوالے کر دیا۔


سیہون پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں سید عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ منتقل کردیں اور ملزمان سے قتل میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کرلیے، کیس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |