وزیراعظم شہباز شریف کی’’پی ٹی وی فلکس‘‘ کے اجراء پر مریم اورنگزیب کو مبارکباد
ماضی کے بہترین ڈراموں کو نوجوان نسل تک پہنچانا بے حد ضروری تھا، مریم نواز کی بھی وزیراطلاعات کو مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پی ٹی وی فلکس ایپ کے اجراء پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی فلکس ایپ کا اجراء بہترین اقدام ہے جو پی ٹی وی کے مواد کو تقویت بخشے گا، پی ٹی وی فلکس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی پی ٹی وی کے غیر معمولی مواد تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی وی فلکس کے اجراء پر مریم اورنگزیب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، ماضی کے بہترین ڈراموں اور پروگراموں کو محفوظ اور نوجوان نسل کے لئے قابل رسائی بنانا بے حد ضروری تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی کے یادگار ڈراموں تک عوام کی رسائی؛ پی ٹی وی فلکس لانچ کردیا گیا
واضح رہے کہ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ''پی ٹی وی فلکس'' کو لانچ کرنے کی تقریب دو روز قبل منعقد ہوئی تھی، پی ٹی وی فلکس پر پی ٹی وی کے یادگار ڈرامے، ٹی وی شوز، دستاویزی فلمیں، کھیل اور دیگر پروگرام بآسانی دیکھے جاسکیں گے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق پی ٹی وی فلکس ایک نیا وڈیو اسٹریمنگ OTT پلیٹ فارم ہے جس پر عالمی سطح کے صارفین پی ٹی وی کے وسیع مواد بشمول ٹی وی شوز، ڈرامہ، دستاویزی فلموں، کھیلوں اور دیگر پروگراموں تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔