بھارت میں ’ناشتے کے بڑے آرڈز‘ کی وجہ سے وائٹ کالر جرائم بے نقاب

جعلی کال سینٹر سے درجنوں ملازمین اور مالک کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک May 01, 2023
—فوٹو: ہندستان ٹائمز

بھارت میں اندورن اور بیرون ملک لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے جعلی کال سینٹرز کی بہتات ہے لیکن ممبئی پولیس نے ''ناشتے کے بڑے آرڈ'' کی بنیاد پر جعلی کال سینٹر سے درجنوں ملازمین اور مالک کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق بھارت کے مالیاتی شہر ممبئی کے مضافات میں واقعہ راجودی بیچ کے ایک گھر میں درجنوں ملازمین کو بلڈنگ سے باہر نکلنے یا اطراف میں موجود لوگوں سے بات چیت کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

لیکن پولیس کو ایک خبر ملی کہ عمارت کے اطراف کھانے پینے کے اسٹالز سے درجنوں ناشتے کے آرڈر موصول ہورہے ہیں اور عمومی طور پر ان آرڈرز کا وقت صبح 4 بجے ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ علاقے ساحلی پٹی پر آباد ہے اور صرف ہفتے اور اتوار کو مقامی سیاحوں کا زیادہ رش ہوتا ہے لیکن دیگر دنوں میں 50 سے 60 چائے یا ناشتے کے آرڈر موصول ہونے پر شکوک و شبہات نے جنم لیا اور ہم نے خفیہ طور پر جگہ کی نگرانی شروع کردی۔

انہوں نے بتایا کہ بالاخر پولیس نے 11 اپریل کی رات کو گھر پر چھاپہ مارا جہاں 60 ورک اسٹیشن تھے اور 47 ملازمین سمیت مالک کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف بھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت دھوکہ دہی اور دیگر دفعات کا مقدمہ درج کرکے کمپیوٹرز کی فرانزک بھی شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں