عمران خان کی حکومت کو 14 مئی تک اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی

ملک کی معاشی حالات کی وجہ سے پہلے احتجاج ختم کیے، آئین کو نہ مانا گیا تو سڑکوں پر بھرپور طریقے سے نکلیں گے، عمران خان

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور ان کے ہینڈلرز نے الیکشن نہیں کروائے تو پھر یہ کسی بھول میں نہ رہیں۔

لاہور ناصر باغ میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج ہم پاکستان میں آئین کی حکمرانی اور مزدوروں کے لئے نکلے ہیں ، ہمارے مزدوروں کو حقوق تب ملیں گے جب ملک میں رول آف لا ہوگا، اس وقت جو ملک میں منتخب کئے ہوئے نمائندے پنجاب اور خیبر پختواہ میں بیٹھے ہیں وہ گھس بیٹھیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے الیکشن کروانے کیلیے کوئی قدم نہیں اٹھایا،یہ جرائم پیشہ افراد الیکشن کروانا نہیں چاہتے ۔ یہ تب کروائیں گے جب یہ سمجھیں عمران خان کو راستے سے ہٹا دیں گے۔


عمران خان نے کہا کہ یہ الیکشن اس لئے نہیں کروا رہے تحریک انصاف کو کمزور کرنا چاہتے اور مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا الیکشن چودہ مئی ہوگا، ہم نے کل مذاکرات میں ایک بات کرنی ہے اگر چودہ مئی سے پہلے اسلمبلیاں توڑ دیتے ہیں تو ہم الیکشن کو تیار ہیں، اگر وہ متفق نہ ہوئے تو کسی بھول میں نہ رہیں ہم نہیں مانیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہم نے معاشی صورت حال کی وجہ سے پُرامن احتجاج کیے اور پھر انہیں ختم کردیا، اگر یہ الیکشن آگے لیکر گئے تو تحریک انصاف سڑکوں پر ہوگی، تحریک انصاف سپریم کورٹ، چیف جسٹس اور آئین کے ساتھ ہوگی اور ہم سڑکوں پر نکل کر ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کریں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ آئین توڑیں گے سپریم کورٹ کے احکامات نہیں مانیں گے تو ملک مزید تباہی کی طرف جائے گا، کون ملک میں سرمایہ کاری کرے گا ملک میں مزید حالات خراب ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اگلے ہفتہ کو سب کو علم ہو جائے گا یہ آئین کو مانتے ہیں کہ نہیں، میں پوری قوم کو کہتا ہوں آپ سب تیاری کریں اگر آئین کو نہ مانا تو ملک بھر میں ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔
Load Next Story