لاہور نامعلوم افراد جواں سال لڑکی کو زیادتی کے بعد نیم بے ہوش حالت میں پھینک کر فرار

لڑکی گھر سے خریداری کے لیے بازار گئی تھی، مقدمہ درج، پولیس کا والد پر تعاون نہ کرنے کا الزام

—فائل فوٹو

پنجاب کے علاقے کاہنہ میں نامعلوم افراد جواں سال لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر نیم بے ہوش حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں کاہنہ کے جھیڈو گاؤں کے قریب جواں سال لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق اہل علاقہ کی اطلاع پر لڑکی کو تحویل میں لے کر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، پارک میں لڑکی سے زیادتی ہوئی، یہ بات سائنسی بنیادوں پر تفتیش کے دوران سامنے آئی۔


پولیس کے مطابق ابتدائی بیان میں لڑکی کا کہنا تھا کہ 2 لڑکوں نے مبینہ طور اس سے زیادتی کی، جب اس کی حالت غیر ہوئی تو سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حقائق میڈیکل رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی مین بازار چونگی امرسدھو میں شاپنگ کے لئے گئی تھی، قصور روڈ پر نامعلوم شخص نے بے ہوش کیا اور اغواء کر کے لے گیا، نامعلوم شخص نے زیادتی کی نیت سے اغواء کیا اور جھیڈو گاوں کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مدعی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا، میری بچی پر سایہ ہے، ایسے الزامات لگاتی رہتی ہے، زیادتی نہیں ہوئی،کسی پر ایسے الزام نہیں لگا سکتے۔
Load Next Story