شام میں 3 جون کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان

بیرون ملک مقیم شامی باشندے 28 مئی کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے


AFP April 21, 2014
امیدوار کاغذات نامزدگی منگل سے 28 مئی تک جمع کراسکیں گے۔ فوٹو: فائل

شامی پارلیمنٹ نے 3 جون کو ملک میں صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پارلیمانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ 3 جون کو صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک ہوگی، بیرون ملک مقیم شامی باشندے 28 مئی کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جبکہ امیدوار کاغذات نامزدگی منگل سے 28 مئی تک جمع کراسکیں گے۔ دوسری جانب کئی شامی حلقوں کا کہنا ہے کہ 17 جولائی کو اپنی صدارتی مدت پوری کرنے والے بشار الاسد ایک بار پھر صدارتی انتخاب میں حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ مارچ 2011 سے شام میں جاری خانہ جنگی میں اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد حالات سے تنگ آکر دوسرے ممالک میں ہجرت کر گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں