پولیس کا پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر ایک بار پھر چھاپہ

پولیس کے پاس چھاپے کیلئے ابھی تک کوئی سرچ وارنٹ موجود نہیں، مونس الٰہی

[فائل-فوٹو]

پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر ایک بار چھاپہ مارا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز الٰہی کے گھر پولیس کی جانب سے یہ چوتھا چھاپہ مارا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الہٰی کی رہائشگاہ کو حصار میں لیتے ہوئے رہائشگاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔


ترجمان کنجاہ ہاؤس نے بتایا کہ پولیس اینٹی کرپشن کے مقدمے میں کنجاہ ہاؤس آئی ہے تاہم چھاپے کے وقت گھر میں نہ ہی پرویز الٰہی اور نہ ہی دیگر اہلخانہ موجود ہیں سوائے ملازمین کے۔

تحریک انصاف کےرہنما مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کنجاہ ہاوس چھاپے پر ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے پاس چھاپے کیلئے ابھی تک کوئی سرچ وارنٹ موجود نہیں، اس کے باوجود میں نے کہا ہے کہ انہیں رسائی دی جائے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے میں سٹی اور صدر سرکل کے 15 سے زائد تھانوں کی پولیس نفری شامل ہے جس کی قیادت ڈی پی او احمد نواز شاہ کررہے ہیں جبکہ چھاپہ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کی مدعیت میں درج ہونیوالے مقدمات میں مارا گیا ہے۔
Load Next Story