آئی پی ایل گمبھیر نوین الحق آپے سے باہر کوہلی سے الجھنے کی ویڈیو وائرل

گھمبیر کی لکھنو ٹیم کو میچ میں رائل چیلنجرز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑگیا

گھمبیر کی لکھنو ٹیم کو میچ میں رائل چیلنجرز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑگیا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور افغان فاسٹ بولر نوین الحق رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے الجھ پڑے۔

گزشتہ روز لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا، ہوم گراؤنڈ پر لکھنو کی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس کی وجہ سے ٹیم کے مینٹور اور کھلاڑی غصے میں دیکھائی دیئے۔

رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 126 رنز بنائے،جواب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں جب سپر جائنٹس کی بیٹنگ کے دوران بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوا تاہم امپائرز اور ساتھی کرکٹرز نے بیچ بچاؤ کروایا۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے افغانی بولر نوین الحق کو کھری کھری سنادیں

میچ کے اختتام پر لفظی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی ہوئی جس میں بعدازاں لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گھمبیر بھی شامل ہوگئے۔




پہلے گوتم نے نوین کو کوہلی کے سے بات کرتے ہوئے روکا اور پھر جب کوہلی غصے میں جملے کسے آئے تو گھمبیر بھی غصے میں آگئے اور دونوں کرکٹرز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں، کھلاڑیوں اور امپائرز کو بیچ بچاؤ کروانا پڑا۔

مزید پڑھیں: افغانستان کیخلاف سیریز نہ کھیلنے پر نوین الحق نے بگ بیش لیگ چھوڑ دی

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب افغان کرکٹر نوین الحق نے فیلڈ میں تلخ لہجہ اپنایا ہوا، اس سے قبل لنکن پریمیئر لیگ کے میچ میں محمد عامر اور نوین الحق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس پر شاہد آفریدی نے بھی غصے کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب گوتم گھمبیر اور سال 2014 کے آئی پی ایل میچ کے دوران کولکتہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی ویرات کوہلی سے الجھ چکے ہیں۔



Load Next Story