کیا پاکستان ون ڈے میں دوبارہ نمبر ایک پویشن حاصل کرسکتا ہے

کیویز کیخلاف پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے


ویب ڈیسک May 02, 2023
کیویز کیخلاف پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے (فوٹو: پی سی بی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رینکنگ میں پاکستان کے پاس ورلڈ نمبر ون بننے کا بہترین موقع ہاتھ لگ گیا۔

پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پانچ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

اگر قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کیویز کو 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوجائے گی تاہم اگر کامیابی کا تناسب 1-4 رہا تو پاکستان تیسری پوزیشن پر آسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: فخر زمان کے ایک میچ میں 2 ریکارڈز، بابراعظم بھی پیچھے رہ گئے

پاکستان آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ میں اس وقت پانچویں پوزیشن پر قابض ہے جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں 113 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں: شائقین کرکٹ نے حارث کی اہلیہ کو ٹیم کیلئے ''خوش قسمت'' قرار دیدیا

اگر پاکستان اپنے بقیہ تین میچز میں کامیابی سمیٹتا ہے تو وہ اسکے ریٹنگ پوائٹس بڑھ جائیں گے اور یوں پہلی پوزیشن حاصل کرلے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان بقیہ تین میچز کراچی میں شیڈول ہیں، تیسرا ون کل بروز بدھ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں