سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق بھی اینٹی کرپشن کے نشانے پر

انہوں نے ہارون آباد شہر میں ڈکلیئر زرعی اراضی پر غیر قانونی رہائشی کالونیاں بنائیں


ویب ڈیسک May 02, 2023
فوٹو : سوشل میڈیا

سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق بھی اینٹی کرپشن کے نشانے پر آگئے، انہوں نے ہارون آباد شہر میں ڈکلیئر زرعی اراضی پر غیر قانونی رہائشی کالونیاں بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر ڈویلپمنٹ کی گئی سوسائیٹیز میں وائیٹل سٹی فیز 1 اور فیز 2 شامل ہیں جبکہ پاسبان سٹی، الحق ٹاون، سروش ٹاون، رحمت ٹاون اور رحمت سٹی شامل ہیں۔

اعجاز الحق نے یہ غیر قانونی کالونیاں بغیر کسی سرکاری منظوری کے بنائی ہیں۔ اعجاز الحق اور اُس کے فرنٹ مینوں نے سادہ لوح عوام الناس کے کروڑوں روپے ہتھیا لیے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے اعجاز الحق سمیت ٹی ایم اے ہارون آباد کے افسران و اہلکاروں کو 2 مئی کو طلب کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں