شمعون عباسی اپنی شادیوں پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے

شمعون عباسی اور اداکارہ شیری شاہ نے حال ہی میں اپنی شادی کی تصدیق کی تھی

(فائل فوٹو)

اداکار شمعون عباسی نے اپنی شادیوں پر تنقید کرنے والے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

حال ہی میں پاکستان شوبز کی اداکارہ شیری شاہ سے چوتھی شادی کرنے والے اداکار شمعون عباسی نے ایک انٹرویو میں خود پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے والد نے سکھایا تھا کہ ہمارے معاشرے میں گرل فرینڈ کا کوئی رواج نہیں اس لئے انہوں نے شادی کی۔







View this post on Instagram


A post shared by Sherry Shah (@sherry.shah)




شمعون کا کہنا تھا کہ لوگ اس بات کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ لڑکی کو دوست (گرل فرینڈ) بنا کر رکھنے سے شادی بہتر ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by WOKE (@woke_bycapital)




اداکار نے بتایا کہ لوگ اکثر اُن سے سوال کرتے ہیں کہ تم نے شادی کیوں کی؟ جس پر میرا جواب ہوتا ہے کہ میرے بھائی! مجھے بیوی کی ضرورت تھی گرل فرینڈ کی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمعون عباسی نے چوتھی شادی کرلی

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھے سکھایا ہے کہ ہمارے معاشرے میں گرل فرینڈز کا تصور نہیں ہے اگر آپ زندگی میں کسی کو چاہتے ہیں، تو آپ اس سے شادی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شمعون عباسی نے شیری شاہ سے اپنی شادی کو خفیہ کیوں رکھا؟

یاد رہے کہ شمعون عباسی اور شیری شاہ کی جانب سے شادی کی تصدیق کے بعد جہاں مداحوں نے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں اُنہیں چوتھی شادی کرنے پر ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

 
Load Next Story