اسپیکر آفس کا سپریم کورٹ رجسٹرار کو قومی اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ دینے سے انکار

رجسٹرارآفس نے 5 اجلاسوں کا تحریری ریکارڈ طلب کیا تھا، اسپیکر آفس کا زبانی احکامات پر ریکارڈ فراہمی سے انکار


ویب ڈیسک May 02, 2023
(فوٹو فائل)

اسپیکر آفس نے سپریم کورٹ رجسٹرار کو قومی اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے اسپیکر کے خط پر قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا، تاہم رجسٹرار آفس کے زبانی احکامات پر اسپیکر آفس نے متعلقہ ریکارڈ دینے سے انکار کردیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سپریم کورٹ سیاسی الجھنوں میں نہ پڑے، اسپیکر قومی اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے قومی اسمبلی کے 5 اجلاسوں کی کارروائی کا ریکارڈ تحریری طور پر طلب کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں رجسٹرار آفس نے اسپیکر آفس سے قائمہ کمیٹی برائے فنانس اجلاس کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔

رجسٹرار آفس نے 6 ، 10، 17 ، 26 اور 27 اپریل کا قومی اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ اسپیکر آفس سے مانگا ہے جب کہ اسپیکر آفس کی جانب سے تاحال متعلقہ ریکارڈ رجسٹرار سپریم کورٹ کو فراہم نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |