کوہلی اور گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی نوین الحق کی وجہ سے ہوئی بھارتی میڈیا

افغان کرکٹر ماضی میں بھی شاہد آفریدی، محمد عامر اور تھیسارا پریرا سے لڑائی کرچکے ہیں


ویب ڈیسک May 02, 2023
افغان کرکٹر ماضی میں بھی شاہد آفریدی، محمد عامر اور تھیسارا پریرا سے لڑائی کرچکے ہیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان لڑائی پر بھارتی میڈیا نے نوین الحق کو ذمہ دار ٹھہرادیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے افغان فاسٹ بولر نوین الحق نے میچ کے دوران پہلے رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے بدتمیزی کی، نوین الحق ماضی میں بھی سینئیر کرکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک کرتے رہے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نوین الحق نے لنکن پریمئیر لیگ کے دوران سری لنکا تھیسا پریرا جبکہ محمد عامر اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی سے بدتمیزی کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گمبھیر، کوہلی اور نوین الحق پر جرمانے

گزشتہ روز لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، اس میچ میں سابق کرکٹر کی ٹیم کو معمولی ہدف کے تعاقب میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں جب سپر جائنٹس کی بیٹنگ کے دوران بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوا تاہم امپائرز اور ساتھی کرکٹرز نے بیچ بچاؤ کروایا تھا تاہم میچ کے اختتام پر لفظی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق نے ویرات کوہلی کا ہاتھ جھٹک دیا جس پر بھارتی کرکٹر غصے میں آگئے اور بعدازاں لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گھمبیر بھی لڑائی میں شامل ہوگئے۔

مزید پڑھیں: 2008 میں سری سانتھ کو مارے تھپڑ پر آج بھی افسوس ہے، ہربھجن

بھارتی میڈیا نے لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کے درمیان تنازعے کی اصل وجہ نوین الحق کو قرار دیا۔

ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان آئی پی ایل 2013 میں بھی تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد سے دونوں کھلاڑیوں کے ایک دوسرے سے تعلقات بہتر نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں