فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کرانے کا آخری موقع

16 مئی کو فواد چوہدری پر چارج فریم کریں گے، چیف الیکشن کمشنر


ویب ڈیسک May 02, 2023
16 مئی کو فواد چوہدری پر چارج فریم کریں گے، چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن نے توہین کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت چار رکنی کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

فواد چوہدری پیش نہ ہوئے بلکہ ان کی جانب سے معاون وکیل پیش ہوئے اور بتایا کہ یہ کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور پراکسی کونسل پیش ہورہا ہوں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر انور منصور بطور پراکسی کونسل پیش ہوئے تھے، چار سماعتوں میں پراکسی کونسل پیش ہورہے ہیں، یہ کیس دوسرے توہین الیکشن کمیشن کے کیسز سے الگ ہے، 16 مئی کو فواد چوہدری پر چارج فریم کریں گے، بہت مواقع دیے لیکن جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |