ٹریفک قوانین کی مہم میں تمام وسائل استعمال کیے جائیںاقبال محمود

مہم میں موبائل تھیٹر اور آگہی کیمپس قائم کیے جائینگے،ایف ایم ریڈیو سے آگہی کی نشریات نشر ہوگی


Staff Reporter April 22, 2014
مہم میں موبائل تھیٹر اور آگہی کیمپس قائم کیے جائینگے،ایف ایم ریڈیو سے آگہی کی نشریات نشر ہوگی۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ اقبال محمود نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین سے متعلق شروع کی جانے والی خصوصی مہم میں تمام تر دستیاب وسائل کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو بھی شامل کرنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ اسکول کے بچوں سمیت تمام شہریوں کو ممکنہ ٹریفک حادثات سے محفوظ رکھاجا سکے۔

انھوں نے یہ ہدایات ٹریفک پولیس کی جانب سے21 تا 27 اپریل تک جاری رہنے والی ٹریفک مہم کے حوالے سے پیش کی جانے والی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں، کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ہفتہ ٹریفک کے سلسلے میں شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کی جائے گی، اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے واک کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جبکہ موبائل تھیٹر اور آگاہی کیمپس بھی قائم کیے جا رہے ہیں، مہم کے دوران شہریوں کو پولیس کی جانب سے ایف ایم ریڈیو88.6 اور ایس ایم ایس8655 جیسی سہولیات سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

آئی جی سندھ کو بتایا گیا کہ خصوصی ٹریفک ٹیمیں اسکولوں کا دورہ کریں گی، مہم کے دوران بسوں کے اڈوں پر ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کی ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں ، زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور تمام زونل ایس ایس پیز ذاتی طور پر مہم کی نگرانی روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں