فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے اضافے سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزارروپے جبکہ دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے پر پہنچ گئی

فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ کی قیمت میں 1500 روپے اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 1990 ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔


عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت 1500 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزارروپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 130 روپے اضافہ سے 2730 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story