آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر اہم ملاقات
ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدرآصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مفتی عبدالشکور کے انتقال پرتعزیت کا اظہار بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔