روس نے یوکرین کے 3 جنگی طیارے مار گرائے

روسی فورسز نے یوکرین کے اسلحے کے ذخیرے کو نشانہ بنایا، روسی وزارت دفاع


ویب ڈیسک May 03, 2023
یوکرین نے طیارے تباہ کرنے کے روسی دعویٰ پر تبصرہ نہیں کیا:فوٹو:فائل

روس نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں یوکرین کے 3 جنگی طیارے تباہ کردئیے۔

روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان یوکرین کے دو مِگ 29 لڑاکا طیاروں کو عوامی جمہوریہ دونیتسک میں اولیانفکا اورخرسن ریجن میں میرولیفبوکا کے قریب مارگرایا گیا جبکہ تیسرا طیارہ خرسن ریجن میں تباہ کیا گیا۔

یوکرینی فضائیہ کا ایک ایس یو25 طیارہ خرسن ریجن میں ویلتنسکوئے کی بستی کے قریب گرکرتباہ ہوا۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ روسی افواج نے گذشتہ روز یوکرین کے متعدد علاقوں میں درجنوں فوجیوں، ہتھیاروں اور سازوسامان کو ذخیرہ کرنے والے فوجی مقامات اور گولہ بارود کے ڈپوکو نشانہ بنایا اور تباہ کردیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی مسلح افواج نے یوکرین کی فوجی صنعتی تنصیبات پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی اور سمندری ہتھیاروں کے ذریعے میزائل حملے کیے ہیں اوریوکرینی فوج کے گولہ بارود کے ذخائر اور اسلحے کو تباہ کردیا گیا۔

یوکرین نے روس کی جانب سے طیارے تباہ کرنے کے دعویٰ سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں