پاک نیوزی لینڈ سیریز کا تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا


ویب ڈیسک May 03, 2023
میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پانچ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

اگر قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کیویز کو 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوجائے گی تاہم اگر کامیابی کا تناسب 1-4 رہا تو پاکستان تیسری پوزیشن پر آسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا پاکستان ون ڈے میں دوبارہ نمبر ایک پویشن حاصل کرسکتا ہے؟

سیریز کا تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب میچ کے دوران سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی تمام سڑکیں بند کی جائیں گی جبکہ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی رینجرز اہلکاروں کے سپرد کی گئی ہے اور سیکیورٹی کے پیش نظر شائقین کو کسی بھی قسم کا آتش گیرمادہ، سگریٹ، لائٹر اور سیاسی پرچم ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں