گمبھیر کوہلی لڑائی گواسکر کا دونوں کرکٹرز کو معطل کرنے کا مطالبہ

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں تو کھلاڑیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنی پڑیں گی، سابق کرکٹر


ویب ڈیسک May 03, 2023
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں تو کھلاڑیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنی پڑیں گی، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی پر میچز کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ لکھنؤ اور رائل چیلنجر کے درمیان میچ میں دو تجربہ کار کھلاڑیوں نے جس طرح سے اقدام اٹھایا اس پر شرمندگی محسوس ہوئی، مجھے نہیں معلوم غلطی کس کی تھی لیکن 100 فیصد جرمانے سے بڑھ کر سزا سنانی چاہیے تھی۔

انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے مطالبہ کیا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کھیل میں ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں تو کھلاڑیوں کو معطل کردینا چاہیے تھا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر پابندی ہوگی تو انہیں نقصان پہنچے گا اور اندازہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: کوہلی اور گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی نوین الحق کی وجہ سے ہوئی، بھارتی میڈیا

سنیل گواسکر نے ہربھجن سنگھ اور سری سانتھ کے واقعہ کو دہراتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹر کو آئی پی ایل کے پورے سیزن سے باہر کردیا تھا جس کے بعد ایسا ناخوشگوار واقعہ 10 سالوں تک نہیں ہوا۔ ہمیں سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: 2008 میں سری سانتھ کو مارے تھپڑ پر آج بھی افسوس ہے، ہربھجن

گزشتہ روز لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، اس میچ میں سابق کرکٹر کی ٹیم کو معمولی ہدف کے تعاقب میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گمبھیر، نوین الحق آپے سے باہر! کوہلی سے الجھنے کی ویڈیو وائرل

ہدف کے تعاقب میں جب سپر جائنٹس کی بیٹنگ کے دوران بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوا تاہم امپائرز اور ساتھی کرکٹرز نے بیچ بچاؤ کروایا تھا تاہم میچ کے اختتام پر لفظی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق نے ویرات کوہلی کا ہاتھ جھٹک دیا جس پر بھارتی کرکٹر غصے میں آگئے اور بعدازاں لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گھمبیر بھی لڑائی میں شامل ہوگئے تھے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کے درمیان تنازعے کی اصل وجہ نوین الحق کو قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں