شاہ رخ خان نے سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے فین کا ہاتھ جھٹک دیا

سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان کے رویے پر غصے کا اظہار کیا


ویب ڈیسک May 03, 2023
شاہ رخ خان مقبوضہ کشمیر سے شوٹنگ مکمل کر کے واپس ممبئی پہنچے تھے:فوٹو:اسکرین گریب

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ائیرپورٹ پر سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے فین کا ہاتھ جھٹک دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان ائیرپورٹ سے باہر نکلے تو ایک مداح نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔شاہ رخ خان نے سیلفی کی کوشش کرنے والے مداح کو غصے سے پیچھے دھکیل دیا اور گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔




سوشل میڈیا صارفین نے مداح کو دھکا دینے پر شاہ رخ خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان سے ایسے رویے کی امید نہیں تھی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے شاہ رخ کے رویے کو شاک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس قسم کی شاہ رخ اپنے انٹرویوز میں باتیں کرتے ہیں یہ اس کے بالکل برعکس تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں