کیا اب بھی شاہد آفریدی فرنچائز کرکٹ کھیلیں گے لالہ کا بیان سامنے آگیا
گزشتہ برس بھی ٹی10 لیگ کی آفر ملی تھی، سابق کپتان کا انکشاف
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں وہ دوبارہ فرنچائز کرکٹ لیگز میں کھیلتے ہوئے دیکھائی دیں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے فٹنس پر کام کررہا تھا تو ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کرسکا تھا، '' مجھے گزشتہ برس ٹی10 لیگ کھیلنے کی آفر ملی تھی لیکن میں کچھ ذاتی وابستگیوں کی وجہ سے وہاں نہیں جاسکا تاہم اس سال آفر ہوئی تو میں انشاء اللہ کھیلوں گا''۔
انہوں نے مداحواں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا ٹی 20 لیگ، امریکی لیگ اور سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) میں شرکت کروں گا، جہاں شائقین مجھے ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔
مزید پڑھیں: لیجنڈز لیگ؛ شاہد آفریدی کا جُوا کھیلنے والی کمپنی کی شرٹ پہننے سے انکار
گزشتہ برس شاہد آفریدی نے قطر میں کھیلی گئی لیجنڈز لیگ میں ایشین لائنز کی کپتانی کے فرائض نبھائے تھے، انکی قیادت میں ایشین لائنز نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔