پاکپتن بابا فرید الدین کے دربار پر دولہا دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ کیمرہ مین سمیت 3 نامزد اور نامعلوم دولہا، دلہن کیخلاف درج کرلیا


ویب ڈیسک May 03, 2023
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ کیمرہ مین سمیت 3 نامزد اور نامعلوم دولہا، دلہن کیخلاف درج کرلیا(فوٹو: اسکرین شارٹ)

پنجاب کے ضلع پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دربار بابا فرید کے صحن میں نئی نویلی دلہن کے رقص کی شوٹنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تو محکمہ اوقاف کے حکام مجرمانہ غفلت سے جاگ گئے۔

واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور غفلت برتنے پر پولیس انسپکٹر سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
واقعہ کا مقدمہ کیمرہ مین سمیت 3 نامزد افراد اور نامعلوم دولہا، دلہن کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوقاف حکام نے سینئر افسران کو بچانے کیلئے ایک نگران کو معطل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں