مالی سال 202324 کیلیے بجٹ 9 یا 10 جون کو پیش کیے جانیکا امکان

قومی اقتصادی سروے 8 جون کو جاری کیے جانے کا امکان ہے


ویب ڈیسک May 03, 2023
فوٹو فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال 2023-24 کے لیے بجٹ 9 یا 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع وزرات خزانہ کے مطابق بجٹ اسٹریٹجی پیپر اگلے ہفتے فائنل کرکے وفاقی کابینہ کو بھجوانے کا امکان ہے جبکہ قومی اقتصادی سروے 8 جون کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا۔

سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے وسط میں ہوگا، کوآرڈینیشن کمیٹی ترقیاتی بجٹ کے خدوخال تیار کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں