چترال میں لواری ٹنل پر مار خور کا مجسمہ نصب

ہنرمند فضل واحد ایک نجی اسکول کا طالب علم ہے


ویب ڈیسک May 03, 2023
ہنرمند فضل واحد ایک نجی اسکول کا طالب علم ہے

لوئر چترال پولیس ٹورسٹ سہولت مرکز لواری ٹنل پر پاکستان کے قومی جانور مار خور کا مجسمہ نصب کردیا گیا۔

سطح سمندر سے 12 ہزار 230 فٹ بلندی پر واقع مرکز پر نصب اس مجسمے کو لوئر چترال سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔

لوئر چترال پولیس کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ عشریت قربان پناہ نے اس خوبصورت مجسمے کو بنانے والے نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعام سے نوازا۔

ہنرمند فضل واحد ایک نجی اسکول کا طالب علم ہے جس نے بھرپور محنت اور لگن سے اس مجسمے کو بنایا۔ اس کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے ملک اور علاقے سے محبت کے اظہار کے طور یہ مجسمہ بنایا ہے۔ مارخور میرے پیارے ملک پاکستان کا قومی جانور ہے اور یہ جانور چترال میں ہزاروں کی تعداد میں پایا جاتا ہے۔

چترال ایک جنت نظیر وادی ہے اپنے خوبصورت نظاروں کے ساتھ ساتھ قدیم تہذیب ،منفرد ثقافت ، امن پسند اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ہے، ملک بھر سے سیاح ان حسین نظاروں کی سیر کرتے اور چترال کے باسیوں کو اپنی مہمان نوازی کا موقع دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |