کراچی میں مزید بارش کا امکان ختم درجہ حرارت میں اضافہ متوقع

کل سے درجہ حرارت دوبارہ 36 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 03, 2023
(فائل فوٹو) 

شہر قائد میں مزید بارش کا امکان ختم ہوگیا جبکہ اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں کل سے درجہ حرارت دوبارہ 36 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔

مغربی ہواؤں کا پھیلاو مشرقی بلوچستان پر برقرار ہے جس کے زیر اثر آج جامشورو، دادو، حیدرآباد، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار اور میرپور خاص میں بارش ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |