کیویز کو شکست دیکر پاکستان نے 12 سال بعد سیریز اپنے نام کرلی
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 26 رنز سے شکست دی
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے 50 ویں اوور میں 261 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام بلنڈل 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کا ڈیبیو کرنے والے کول میک کونکی 64 رنز بنا کر ناقبلِ شکست پویلین لوٹے۔ کپتان ٹام لیتھم 45، ول ینگ 33، ڈیرل مچل 21 اور مارک چیپ مین 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد وسیم نے 2، 2 جبکہ آغا سلمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق 90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 54، محمد رضوان 32، آغا سلمان 31، عبداللہ شفیق اور فخر زمان 19، 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
محمد نواز اور شاداب خان رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، ایڈم ملن نے 2 اور کول میک کونکی نے 1 وکٹ حاصل کی۔