بھارتی میڈیا کوہلی گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی منظر عام پر لے آیا

سابق کرکٹرز نے کوہلی، گمبھیر کو معطل کرنے کا مطالبہ کردیا


ویب ڈیسک May 03, 2023
سابق کرکٹرز نے کوہلی، گمبھیر کو معطل کرنے کا مطالبہ کردیا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

بھارتی میڈیا نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کے درمیان ہوئی تلخ کلامی کا منظر نامہ سامنے لے آیا۔

رپورٹس کے مطابق لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلے کے وقت موجود عینی شاہدین سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک ویڈیو میں مئیرز کو کوہلی سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں گوتم گمبھیر انہیں کھینچ کرلے جاتے ہیں۔

اس وقت گوتم نے کوہلی کو کہا کہ 'کیا بول رہے ہو بولو' جس پر کوہلی نے جواب دیا کہ 'میں آپ کو کچھ بولا ہی نہیں، آپ کیوں گھس رہے ہو'، جس پر گوتم نے پوچھا آپ کیا کہہ رہے تھے؟ اور ویرات نے جواب دیا کہ جب میں نے آپ کو کچھ نہیں بتایا تو آپ درمیان میں کیوں آرہے ہیں؟۔

مزید پڑھیں: گمبھیر، کوہلی لڑائی؛ گواسکر کا دونوں کرکٹرز کو معطل کرنے کا مطالبہ

گوتم نے جواب میں 'تو نے اگر میرے کھلاڑی کو گالی تو مطلب تم نے میری فیملی کو گالی دی' جس پر کوہل نے جواب دیا کہ 'تو آپ اپنے خاندان کو سنبھال کر رکھیں'۔ ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے کوہلی کو الگ کرنے پر گمبھیر نے جواب دیا کہ 'تو اب تو مجھے سکھائے گا...'

مزید پڑھیں: کوہلی اور گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی نوین الحق کی وجہ سے ہوئی، بھارتی میڈیا

اس سے قبل ہدف کے تعاقب میں جب سپر جائنٹس کی بیٹنگ کے دوران بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوا تاہم امپائرز اور ساتھی کرکٹرز نے بیچ بچاؤ کروایا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گمبھیر، نوین الحق آپے سے باہر! کوہلی سے الجھنے کی ویڈیو وائرل

 

میچ کے اختتام پر لفظی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق نے ویرات کوہلی کا ہاتھ جھٹک دیا جس پر بھارتی کرکٹر غصے میں آگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں