عامر لیاقت حسین کی کون سی خواہش پوری نہیں ہوسکی
اداکار مانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عامر لیاقت کی پوری نہ ہونے والی خواہش کے حوالے سے انکشاف کیا
معروف اینکر اور پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین (مرحوم) کی ایک خواہش تھی جو پوری نہیں ہوسکی۔
عامر لیاقت حسین کی پوری نہ ہونے والی خواہش کے حوالے سے ساتھی اداکار اور ہوسٹ سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی نے نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔
مانی نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کی خواہش تھی کہ وہ منی بیک گارنٹی فلم میں کردار ادا کریں، جو میں نے کیا۔ واضح رہے کہ سلمان ثاقب نے منی بیک گارنٹی فلم میں غفار علی نامی شخص کا کردار ادا کیا جو کراچی کا رہائشی ہے۔
مانی نے بتایا کہ 'یہ کردار عامر لیاقت حسین (مرحوم) کرنا چاہتے تھے، دراصل اس کردار میں مہاجر قوم اور کراچی کی نمائندگی تھی'۔
انہوں نے بتایا کہ 'فیصل قریشی نے کسی اور سے پہلے مجھے اس کردار کی پیش کش کی اور اسکرپٹ دیا، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں خود اتنے اچھے طریقے سے اس کردار میں ڈھل سکوں گا'۔
مانی نے کہا کہ 'اس فلم کو دیکھتے ہوئے مجھے عامر لیاقت بہت یاد آئیں گے کیونکہ جب انہیں کردار کا علم ہوا تو انہوں نے کہا تھا کہ 'یہ تو مجھے کرنا تھا'۔