فلائٹ اٹینڈنٹ کو مار کر مسافر کی طیارے سے نکلنے کی کوشش

واقعے کے بعد مسافر پر یونائیٹڈ ایئرلائنز میں مستقل طور پر سفری پابندی عائد کردی ہے

[فائل-فوٹو]

یونائیٹڈ ایئر لائنز میں سفر کررہے ایک شخص نے ایئرہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایمرجنسی دروازے سے کودنے کی کوشش کی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز میں پیش آیا جہاں ایک مسافر نے مبینہ طور پر ایئرہوسٹس کو مکے مارنے کے بعد ایمرجنسی دروازے سے کودنے کی کوشش کی۔


طیارے میں بیٹھی مسافر نایا جیمینز کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب جمنیز نے لووینز نامی شخص کی بیوی کو اپنی تفویض کردہ سیٹ پر پایا اور انہیں اپنی سیٹ پر منتقل ہونے کا کہا جس پر خاتون نے انکار کردیا۔

جیمینز نے خاتون کے انکار پر ایئرہوسٹس کو مدد کیلئے بلایا جس پر ایئرہوسٹس نے خاتون کو اپنی سیٹ پر جانے کا کہا۔ اس موقع پر لووینز نے مداخلت کی اور ایئرہوسٹس نے بحث کرنے لگ گئے اور بالآخر مشتعل ہوکر ایئرہوسٹس کو مکے مارنا شروع کردیے۔


بعدازاں ملزم پائلٹ کی جگہ پر بھاگا اور وہاں موجود ایمرجنسی دروازے سے اُس وقت نکلنے کی کوشش کی جب طیارہ اُڑان بھرنے والا تھا۔ قریب تھا کہ ملزم کود جاتا تاہم اُسے پکڑ لیا گیا اور اندر کھینچ لیا گیا۔

ایئرلائنز نے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور مسافر پر یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

Load Next Story